مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے ایک پریس کانفرنس میں نیتن یاہو کی جانب سے جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران پیجر دکھانے سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ اقوام متحدہ سربراہان کی آزادیِ اظہار کو محدود نہیں کرسکتا، تاہم امید ہے کہ اقوام متحدہ میں خطاب کرنے والے تمام افراد اس مقام کی سنجیدگی اور تقدس کا احترام کریں گے۔
نیتن یاہو نے جمعرات کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کے دوران ایک پیجر دکھاتے ہوئے کہا تھا کہ اسرائیل نے ان بم نصب کیے گئے پیجرز کے ذریعے حزب اللہ کے سیکڑوں ارکان اور لبنانی شہریوں کو قتل یا معذور کیا ہے۔
نیتن یاہو نے لبنان کے خلاف اس کارروائی کا اظہار فخر کے ساتھ ذکر کیا۔
آپ کا تبصرہ